جیسے میں موسیٰ کے ساتھ ساتھ تھا ویسے ہی تیرے بھی ساتھ رہوں گا دستبردار نہ ہوں گا میں تجھ سے اور تجھے نہ کبھی چھوڑوں گا (۱)
یشوع اٹھ لوگ ساتھ لے جا
ملکِ کنعان ان کو پہنچا
جہاں ٹکے گا تیرے پاؤں کا تلوا
وہ جگہ میں تجھے دے دونگا
(۲)
حوصلہ رکھ مضبوط ہو جا
بیدل نہ ہو خوف نہ کھا
زندگی بھر کوئی شخص تیرے سامنے
بالکل نہ کبھی کھڑا رہ سکے گا
(۳)
میرے کلام سے نہ دائیں مڑنا
میرے کلام سے نہ بائیں مڑنا
موڑ جائیں منہ چاہے لوگ یہ سارے
میں کبھی نہ منہ موڑوں گا
(۴)
شریعت کی کتاب منہ سے نہ ہٹے
دن رات تو دھیان اس کا کرے
عمل کرے گا گر کلام پہ میرے
تب تو خوب کامیا ب ہو گا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.