جیون کی جوت جلے جلے جیون کی جوت جلے دیکھو یہودہ کے بیت الحم میں جیون کی جوت جلے ۱
بیت لحم کی راہیں سہانی
دُور ہوا اندھیارا ، آہا
دکھیا کا دکھ دور ہوا ہے
دیکھو وہ چمکا ستارا
۲
مریم کی گودی میں یسوع ہے آیا
دنیا کا بخشن ہارا ، آہا
جاگ اٹھی ہے دنیا ساری
دیکھ کے عجب نظارہ
۳
سب کو مبارک ہو یہ
بڑا دن اور نیا سال آیا ، آہا
کھولیں دلوں کو مانیں اُسی کو
ابن خدا ہےآیا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.