Loading

جیون، جیون کا پانی پلانے جیون کا راجا ہے آیا

Jeevan jeevan ka paani pilane Jeevan ka raja hai aaya
کرسمس، ارنسٹ مل، عشائے ربانی| ارنسٹ مل| تمجیدِ مسیحا| 43|
+
جیون، جیون کا پانی پلانے
جیون کا راجا ہے آیا
کندن ،کندن سا ہم کو بنانے
جیون کا راجا ہے آیا
۱
شعلہ بھی تو ، شبنم بھی تو
نبیوں کی آشا بھی تو
رہبر بھی تو ، منزل بھی تو
امبر کی بھاشا بھی تو
راجن، راجا کو پرجا ملانے
جیون کا راجا ہے آیا
۲
یسوع میں تو اُترا خدا
پاپی کو دینے نجات
تیرا لہو یسو ع مسیح
ہر اک کو دیتا حیات
کنجھن ، بھنورے کو کنجھن سکھانے
جیون کا راجا ہے آیا
۳
دروازہ تو، چرواہا تو
جیون کی روٹی بھی تو
سچائی تو، بھلائی تو
راہوں کی جوتی بھی تو
چندھن ، چندھن کو خوشبو دلانے
جیون کا راجا ہے آیا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector