Loading

جذبے ہیں بیدار ستارہ چمکا ہے

Jazby hain bedaar sitara chamka hai
کرسمس، بیداری| 4|
+
جذبے ہیں بیدار ، ستارہ چمکا ہے
آیا ہے دلدار، ستارہ چمکا ہے
۱
آؤ ہم سب صبح کا روشن تارہ بنیں
اِس دُنیا کے ٹُوٹے دِلوں کا سہارا بنیں
نُور ہو اب کردار، ستارہ چمکا ہے
۲
رات ڈھلی اب نیا سویرا دیکھا ہے
ہاتھوں میں اِک نئی حیات کی ریکھا ہے
موت گئی اب ہار، ستارہ چمکا ہے
۳
اپنے نُور کی پاک جھلک دِکھلاتا ہے
نئی زمیں اور نیا فلک دِکھلاتا ہے
رات ہوئی شاہکار، ستارا چمکا ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector