جوانی کے دنوں میں جو خدا کو یاد کرتے ہیں مبارک وہ جواں ہیں جو مسیح کو شاد کرتے ہیں ۱
فرشتوں سے بھی افضل ہیں
وہ سب جنت کے وارث ہیں
مسیح کے نام پر جو
زندگی ناشاد کرتے ہیں
۲
وہ مر سکتے ہیں لیکن مٹ
نہیں سکتے زمانے سے
وہ مر جاتے ہیں پر
لاکھوں جہاں آباد کرتے ہیں
۳
وہ پا لیتے ہیں قابو دِل کی
ہر دھڑ کن پہ بالآخر
ضیا بندے مسیح یسوع سے جو
فریاد کرتے ہیں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.