جاتی جولیت جاتی جولیت تو نے زندہ خدا کو للکارا ہے تو نے زندہ خدا کو للکارا ہے تو نے موت کو اپنی پکارا ہے ۱
میں زندہ خدا کے نام سے
تیرے سارے گھمنڈ کو توڑوں گا
میں پاک یہواہ کے نام سے
تیری سارے شرارت پھوڑوں گا
میرا خدا سہارا ہے
تو نے موت کو اپنی پکارا ہے
۲
تلوار اور ڈھال کی جنگ نہیں
یہ جنگ یہواہ پاک کی ہے
جو لشکروں کا ہے خدا
یہ جنگ اُسی کے نام کی ہے
میری نیا کا وہ سہارا ہے
تو نے موت کو اپنی پکارا ہے
۳
اس سارے جہاں کی قدرت کا
بس ایک اکیلا مالک ہے
میں اُس کی پرستش کرتا ہوں
جو سارے جلال کا خالق ہے
میرا دیا اُس نے کفارہ ہے
تو نے موت کو اپنی پکارا ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.