جاکے شاگرد بنائیں خُوشخبری ہم سُنائیں سب قوموں کو ۱
اندھیرے میں کتنے انساں ہیں راہِ ہلاکت پر رواں ہیں
یِسُوؔع کا نُور پھیلائیں راہِ نجات پہ لائیں
سب قوموں کو
۲
ہر قوم میں جب ہوگی کلیسیا ہوگا تب خاتمہ دُنیا کا
آمد قریب لائیں یِسُوؔع کے پاس پہنچائیں
سب قوموں کو
۔۔۔
تُم دُنیا کے نُور ہو نُور پھیلاؤ تُم دُنیا کے نمک ہو ثنا گاؤ
۔۔۔
۳
ہر قوم ہر زبان کی بھیڑ بڑی ہوگی برّے کے آگے کھڑی
تخت پہ لے کے آئیں برّے سے ہم ملائیں
سب قوموں کو
۴
مسیحوں سے موھنؔ کا عرض ہے ارشادِ اعظم سب کا فرض ہے
دُشمن سے نہ گھبرائیں دوزخ سے ہم بچائیں
سب قوموں کو
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.