Loading

جیسے اِک ستارہ تھا

Jaise ik sitara tha
کرسمس| سیالکوٹ کنونشن| 6|
+
جیسے اِک ستارہ تھا
رہبر اُن مجوسیوں کا
جو مسیح کو ڈھونڈتے تھے
اِشتیاق اور محنت سے
ویسے ہی تُو راہ بتا
ہم کو اپنے پاس بُلا
۱
جس طرح وہ خُوشی سے
سجدہ کرنے کو گئے
اُس الہٰی بچے کو
چرنی میں پڑا تھا جو
ویسے ہی ہم اے رحیم
کرتے ہیں تجھے تسلیم
۲
جیسے وہ بہ حرمی
لائے تحفے قیمتی
تیرے لوگ بھی اب تُجھے
ہیں حُسنِ تقدس سے
اپنے کو بہ دِل و جان
نذر کرتے اے سُلطان
۳
یسوع پاک ہم کو سدا
راہِ راست پر تُو چلا
کرین کُوچ جب یہاں سے
اپنے پاس تُو جگہ دے
اور اے ذوالجلال ہم پر
اپنا جلوہ ظاہر کر
۴
پاک فردوس نُورانی ہے
اُس کا نُور غیر فانی ہے
تُو جلال و نُور کیا خُوب
تو آفتاب ہے بے غروب
تیری حمد میں اے شاہ
گائیں گے ہالیلیویاہ
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector