جیسا مَیں ہوں بغیر اِک بات پر تیرے لہو سے حیات اور تیرے نام سے ہے نجات مسیح مسیح مَیں آتا ہو ں ۱
جیسا مَیں ہوں کنگال بدکار
کمزور نالائق اور لاچار
اَب تیرے پاس اَے مددگار
مسیح مسیح مَیں آتا ہو ں
۲
جیسا مَیں ہوں دِل پریشان
اور شک وخوف سے بے اوسان
اندیشوں سے بے حد حیران
مسیح مسیح مَیں آتا ہو ں
۳
جیسا مَیں ہوں قبول کر لے
معافی اور تسلی دے
صرف تیرے ہی وسیلے سے
مسیح مسیح مَیں آتا ہو ں
۴
جیسا مَیں ہوں تیرا پیار
مجھ سے اُٹھا ئے گا ہر بھار
اور برکت دے گا بے شمار
مسیح مسیح مَیں آتا ہو ں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.