Loading

جہاں ہو محبت وہیں پر خدا ہے

Jahan ho mohabbat wahin par Khuda hai
کیتھولک کلیسیا| ہوشعنا| 15|
+
جہاں ہو محبت
وہیں پر خدا ہے
۱
یسوع کی محبت میں ہم سب ہیں بھائی
خوشی ہے اسی میں اسی میں بھلائی
محبت میں ڈالیں نہ ہرگز جدائی
جدائی کا ہوتا نتیجہ بُرا ہے
جہاں ہو محبت وہیں پر خدا ہے
۲
اکٹھے ہوں ہم جب کہ یکجا پہ سارے
علیحدہ نہ دل ہوں ہمارے تمہارے
مسیح آئے گا درمیاں تب ہمارے
لڑائیوں اور جھگڑوں میں رکھا ہی کیا ہے
جہاں ہو محبت وہیں پر خدا ہے
۳
ملیں گے مقدسین میں جونہی جا کر
تو پائیں گے یسوع کا دیدار آخر
بے حد تا ابد ہوں گے خوش دید پا کر
محبت کے پردے میں یسوع چھپا ہے
جہاں ہو محبت وہیں پر خدا ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector