جاگو اور جگاؤ سب کو ، یسو ع آنے والا ہے مشعلوں کو بھر کے رکھنا ، دلہے کی راہ تکنا چہرہ دکھانے والا ہے (۱)
گھر گھر میں جا کے یسوع کی خوشخبری کو سنائیں گے
راہ حق نجات یسوع سب کو یہ بتلائیں گے
اس پر ایمان لاؤ ، ابدی نجات پاؤ
وہی سب کو بچانے والا ہے
(۲)
آگ سے جھپٹ کر قیدی روحوں کو بچائیں گے
موذی کی ساری فوجوں کو یسوع نام سے بھگائیں گے
یسوع زور ہے ہمارا ، چلے موذی کا نہ چارہ
فتح ہم کو دلانے والا ہے
(۳)
یسوع سے ملاقات کی لو آ گئی گھڑی
دیکھی نہ ہوگی آپ نے ایسی خوشی بڑی
سچا ہے الہٰ زادہ، پورا کرے گا وعدہ
دلہن لے جانے والا ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.