Loading

جب یسوع میرے ساتھ ہے

Jab Yesu mere saath hai
کلام، شکرگزاری| سہیل روبن| روح کی خوشی| 7|
+
جب یسوع میرے ساتھ ہے
پھر مجھ کو کس کا ڈر ہے
۱
بڑی آندھی بڑے طوفان میں
بُری مصیبت اندھیری رات میں
کسی بلا سے مَیں نہ ڈروں گا
میرے دِل میں اُس کا گھر ہے
۲
میری پناہ ہے میرا قلعہ ہے
میرے چھپنے کی وہ تو جگہ ہے
دشمن کے تیر ہوں جلتے ہوئے جب
ایماں کی میری اچھی سپر ہے
۳
وعدہ کیا ہے اُس میں رہوں گا
اُس میں جیوں گا اُس میں مروں گا
دہنے ہاتھ سے مجھ کو سنبھالے
اُس کو میری کیسی فکر ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector