Loading

جب یہ زندگی ہو آخر اور رنج و غم تمام میں آسمانی چین و راحت پاؤں گا

Jab yeh zindagi ho aakhir aur ranj o gham tamaam
موت| آئزک مل| اسمبلیز آف گاڈ| 5|
+
جب یہ زندگی ہو آخر اور رنج و غم تمام
میں آسمانی چین و راحت پاؤں گا
کیونکہ خرمی کے مسکنوں میں رہنے کو مدام
اپنے شاہ مسیح کے پاس جاؤں گا
پُرجلال میراث آسمانی
بے مثال خوشی روحانی
لازوال اور جاودانی
اپنے شاہ مسیح کے پاس پاؤں گا
1
جب مصیبتوں کا ہو ہجوم اور سخت ہو امتحان
صبر سے میں اس وقت دکھ اٹھاؤں گا
کہ دکھوں سے کامل ہو کر پانے کو چین اور امان
اپنے شاہ مسیح کے پاس جاؤں گا
2
فانی چیزیں گر لبھائیں اور دکھائیں اپنی شان
میں اس پاک وطن پر دل لگاؤں گا
جہاں نعمتیں اور برکتیں اور راحت بے بیاں
اپنے شاہ مسیح کے پاس پاؤں گا
3
پس میں خدمت اور عبادت اپنے منجی کی مدام
اپنے سارے دل سے بجا لاؤں گا
تب موعود تاج زندگی اور ابدی آرام
اپنے شاہ مسیح کے پاس پاؤں گا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector