ہالیلویاہ ، ہالیلویاہ ، ہالیلویاہ روح جنبش کرتا ہے جب تو چھوئے میرے جیون کو میرے جیون پہ جنبش ہو ہونٹوں کو چھو ، سوچوں کو چھو میرے دل کے خیالوں کو چھو ۱
چھونے سے تیرے بدلے زندگی
مٹا دے دل کی ساری گندگی
بخش دے مجھ کو جیون ابدی
جب تو چھوئے میرے جیون کو
ایسی کثرت کی بارش ہو
۲
موسیٰ پہ جیسے ظاہر ہوا تو
وہی قدرت ہم کو دکھا تو
اپنی آگ سے ہم کو جلا تو
جب تو چھوئے میرے جیون کو
یسوع جیسی ہی صورت ہو
۳
سجدے کروں میں پوجوں تجھ کو
بیٹھ کے چرنوں میں چوموں تجھ کو
ہر پل یسوع جی چاہوں تجھ کو
جب تو چھوئے میرے جیون کو
یسوع تیری پرستش ہو
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.