Loading

جب ساجن ساتھی چھوڑ گئے

Jab saajan saathi chhod gaye
موت، ارنسٹ مل| 4|
+
جب ساجن ساتھی چھوڑ گئے
جب اپنے بھی منہ موڑ گئے
جس قسمیں وعدے ٹوٹ گئے
یگ یگ کے بندھن چھوٹ گئے
یسوع نام سے ہی تسکین ملی
یسوع نام سے ہی آرام ملا
۱
جب دولت مایا جاتی رہی
جب عزت شہرت جاتی رہی
جب اپنے بھی بیگانے لگے
جب سانس بھی ٹھنڈے آنے لگے
یسوع نام سے ہی تسکین ملی
یسوع نام سے ہی آرام ملا
۲
جب اندھیروں نے گھیر لیا
جب موت نے بھی منہ پھیر لیا
نہ دل کو سکون نہ چین کہیں
سنسار میں میرا کوئی نہیں
یسوع نام سے ہی تسکین ملی
یسوع نام سے ہی آرام ملا

Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector