جب منزل دُوردکھائی دے اِس بھیڑ میں کچھ نہ سُنائی دے یسوع کا ہاتھ پکڑ لینا ، تُم اُس کا دامن چھُو لینا ۱
جب خوشیاں ماتم بن جائیں
اُمیدیں خاک میں مِل جائیں
یسوع کا ہاتھ پکڑ لینا ، تُم اُس کا دامن چھُو لینا
۲
تیرے دِل میں ہر دم یسوع ہو
تیرے پیار کا موسم یسوع ہو
یسوع کا ہاتھ پکڑ لینا ، تُم اُس کا دامن چھُو لینا
۳
گر دِل خدشوں سے بھر جائے
تُو اپنے حالات سے ڈر جائے
یسوع کا ہاتھ پکڑ لینا ، تُم اُس کا دامن چھُو لینا
۴
جب ٹھوکر لگنے والی ہو
یہ کشتی ڈوبنے والی ہو
یسوع کا ہاتھ پکڑ لینا ، تُم اُس کا دامن چھُو لینا
۵
ساون کے بیتے سپنوں میں
جب رخنے بن جائیں اپنوں میں
یسوع کا ہاتھ پکڑ لینا ، تُم اُس کا دامن چھُو لینا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.