Loading

جب مَیں اُس کے پاس آ گیا

Jab main us ke paas aa gaya
بپتسمہ، پنتکست ؍ روح القدس، ایذا رسانی، روحانی جنگ، آمدِ ثانی ، شکرگزاری| 7|
+
جب مَیں اُس کے پاس آ گیا
اُس نے نیا جیون دے دیا
ہالیلویاہ، ہالیلویاہ، ہالیلویاہ، ہالیلویاہ
۱
غم کا بادل چھایا ہُوا تھا
طوفانوں نے گھیرا ہُوا تھا
کھویا تھا اندھیروں میں
یسوع نے ڈھونڈ لیا
۲
دُنیا کی خواہشوں کو چھوڑا
یسوع کے سنگ ناتا جوڑا
یسوع میرا سب کچھ ہے
جس نے میرا فدیہ دیا
۳
قوت کا لباس ملا ہے
دِل خوشی سے جھوم اُٹھا ہے
خوشخبری سب کو سناؤ
یسوع نے حکم دیا
۴
اُس کے پیچھے چلتا رہوں گا
آسماں پر ساتھ رہوں گا
لے جائے گا ساتھ مجھے
یسوع نے وعدہ کیا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector