جب جب گناہ کا سوچا پھر یاد تیری آئی
اور کلوری کی دھارا ہردے سے یوں چلائی
یسوع تیرے ہوتے گُناہ میں کیسے کروں
یسوع تیرے ہوتے خطا میں کیسے کروں
۱
کبھی کبھی بغاوت کرتا ہے من
تُجھ سے بھی سُندر لگتا ہے دھن
سونے کی چمک پیسے کی صدا
طعنے دیں کون ہے تیرا خُدا
تب مَیں گُھٹنوں پر جھکتا ہُوں
غالب آ کر یوں کہتا ہوں
یسوع تیرے بِکوں تو کیسے بِکوں
۲
یہ سچ ہے پاپ کا زور ہے
تیرا عشق ہی اِس کا توڑ ہے
لپٹوں تُجھ سے بچے کی طرح
ہاتھوں میں تیرے ڈور ہے
تُو میری خاطر پاپ بنا
یہ سوچتا ہُوں تو کہتا ہُوں
یسوع تیرے ہوتے مَیں نفرت کیسے کروں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.