جان میں نے اپنی دی خون دیا بیش بہا

Jaan maine apni di khoon diya beish bahaa
متفرق نغمات، موت، عشائے ربانی، پنتکست ؍ روح القدس| سیالکوٹ کنونشن، اسمبلیز آف گاڈ، روح کی خوشی| 74|
+
جان مَیں نے اپنی دی خون دیا بیش بہا
کہ پائے زندگی اور موت سے ہو رہا
یہ جان یہ جان یوں دی تجھے
کیا دیتا تُو مجھے؟
۱
مَیں چھوڑ کر خاص جلال زمین پر آیا تھا
ہوا غریب تنگ حال اور دُکھ اٹھایا تھا
یوں میں نے میں نے چھوڑا سب
کیا چھوڑتا ہے تو اب ؟
۲
مصیبت بے بیان مَیں نے گوارا کی
کہ بچے تیری جان اور پائے مخلصی
یوں دکھ میں دیکھ میں مَیں رہا
کیا تُو نے کچھ سہا؟
۳
مَیں لایا ہوں نجات اور معافی کا انعام
مَیں لایا آبِ حیات اور صلح کا پیغام
یہ سب کچھ سب کچھ لایا مَیں
اب تُو کیا لایا ہے؟
Make Donation
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector