Loading

جاگو مسیحیو اور ہو شادمان

Jaago Masihao Aur Ho Shadman
کرسمس، بیداری| سیالکوٹ کنونشن| 6|
+
جاگو مسیحیو اور ہو شادمان
آج پیدا ہوا مُنجی اِنسان
سر کو جھکاو یہ ہے پیار کا راز
جس کو فرشتے گاتے ہم آواز
کنواری سے جو بیٹا ہے مولود
خُدا مجسم ہے برحق معبود
۱
سُنو آسمان کی بڑ ی فوج شریف
بُلند آواز سے کرتی ہے تعریف
آسمان پر حمد خُداوند تعالی کی
رُوئے زمین پر ہو سلامتی
اور آدم زاد سے رضا مندی ہو
اَے خلق خُدا سب مِل کر کہو
۲
کاش ہم اِس پیار عجیب پر کریں دھیان
جِس سے معافی پاتا ہے اِنسان
اِس چرنی میں جو فرزند ہے محبوب
وہ ہی دُکھ سہہ کے ہوا ہے مصلوب
تا ہم کو کرے فضل سے بحال
اور اپنے ساتھ آسمان پر دے جلال
۳
پس ہم آسمانی فوج کے ہم زُبان
سب دل سے گائیں ہو کر خوش الحان
بچّہ جو آج ہے چرنی میں پڑا
بڑے جلال سے پھر وہ آئے گا
پیار سے بچایا اَے آسمانی شاہ
ہمیشہ تک ہم گائیں حمد خُدا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector