Loading

جاگ اُٹھو ایماندارو لو مشعلیں سنبھال

Jaag uthho imandaaro, lo mashalen sambhaal
بیداری، آمدِ ثانی | سیالکوٹ کنونشن| 4|
+
جاگ اُٹھو ایماندارو لو مشعلیں سنبھال
اندھیرا ہُوا چاہتا تیل اُن میں لو تُم ڈال
تم دِل سے کان لگا کے پاسبان کی سنو بات
کہ دیکھو دُلہا آتا اور ہوئی آدھی رات
۱
تم سُدھارو مشعلیں کیوں دیری کرتے ہو
مسیح ہے چلا آتا چلو سب ملنے کو
دُولہے کے استقبال کو تم نکلو جلدی سے
مُبارک باد تُم اُس کو دو بڑی خوشی سے
۲
اَب اُس کو دیر نہ ہو گی پس رہو تم ہوشیار
ہر جا ہیں نظر آتے اَب آمد کے آثار
ہوشیار کنواریاں تو سب ہوئی ہیں شریک
اِس بات کو سچ تم جانو کہ دُولہا ہے نزدیک
۳
پس اے مسیح کے پیارو جو چلے ہو تنگ راہ
اپنی صلیب اُٹھا کے تُم رکھو خُوب نگاہ
اب اپنے آنسو پونچھو خوشی کا ہے پیغام
منجی ہے چلا آتا اور آئے خوش ایام
۴
اب جاگو ایماندارو لو مشعلیں سنبھال
آراستہ ہو کے کرو دُولہے کا استقبال
وہ کہتا ہے یقیناً مَیں جلد پھر آؤں گا
ہیں روح اور دُلہن کہتیں خداوند یسوع آ
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector