جاگ مسیحی نوجواں وقت کی ہے آواز وقت کی ہے آواز یہ ۱
کب تک دیکھے گا تُو اپنی ملت کی بربادی
غفلت و بے پروائی کا تُو رہے گا کب تک عادی
مٹ جائے گی ملت تیری گر رہے انداز
گر رہے انداز یہ جاگ مسیحی نوجواں
۲
تیرا جوش اور تیرا جذبہ حاصلِ تدبیر ہے
تُو ہے فخر و ناز ہمارا خوابوں کی تعبیر ہے
تجھ کو بامِ عروج پہ دیکھیں اپنا تو ہے ناز
اپنا تو ہے ناز یہ جاگ مسیحی نوجواں
۳
مستقبل کا قائد تُو ہے قوم کا معمار بھی
باغباں گلزارِ مسیح کا اَور ہے گلزار بھی
عمل سے اپنے ثابت کر دے عظمت کا ہے راز
عظمت کا ہے راز یہ جاگ مسیحی نوجواں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.