Loading

انجیلِ مقدس کو دُنیا میں پھیلا دیں

Injeel-e-Muqaddas ko duniya mein phaila dein
بشارت؍مشنز| سیالکوٹ کنونشن| 5|
+
انجیلِ مقدس کو دُنیا میں پھیلا دیں
ہر دِل میں مسیحیت کی اِک آگ لگا دیں گے
۱
رہبر جو مسیحا ہے پھر موت کا ڈر کیوں ہو
بندوں کو مسیحا کے شیطان کا ڈر کیوں ہو
ہم پیار مسیحا کا ہر دِل میں بسا دیں گے
۲
طاقت سے مسیحا کی ابلیس کو ماریں گے
اور جوش بھرے دِل سے ہم اُس کو بھگا دیں گے
ہر قدم قدم پر یسوع کو پکاریں گے
۳
جب یسوع مسیح لوگو دنیا میں آئے گا
شیطان تب ہی ظالم اس دُنیا سے جائے گا
یسوع نام کا ہم جھنڈا دنیا میں لہرا دیں گے
۴
دنیا میں مقدس سب گُن اُس کے گاتے ہیں
اور جوش بھرے دِل سے پیغام سناتے ہیں
اب جاگ اُٹھے ہیں ہم کچھ کر کے دکھا دیں گے
۵
ہو جائے گی پھر دُنیا آباد مسیحیوں کی
گُونجے گی زمانے میں آواز مسیحیوں کی
ہر درد بھرے دِل کو دِل شاد بنا دیں گے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector