Loading

علمِ الہٰیات کی برکات لایا ہے

Ilm-e-Ilahiat Ki Barakat Laya Hai
کرسمس| 8|
+
علمِ الہٰیات کی برکات لایا ہے
اور ساتھ میں فرشتوں کی بارات لایا ہے
۱
ہم عاصیوں اثیموں گنہگاروں کے لئے
آبِ حیات مفت میں سوغات لایا ہے
۲
عرشِ بریں کو چھوڑ کے دھرتی پہ آ گیا
نورِ خدا کی کس قدر بہتات لایا ہے
۳
پورا ہوا ہے انبیا نے جو کہا تھا ڈینؔ
میرے لئے وہ نور کی برسات لایا ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector