الہی محبت نے جوڑا ہے ہم کو پاک شراکت کے ساتھ توڑ کے اپنا آپ دیا ہے یسوع نے چاہت کے ساتھ ۱
لے کے بدن لہو مسیح کا
چکھنا ہے خدائی کو
لینا اُتار ہے ذات میں اپنی
اُس کی ہر سچائی کو
ہو جائے یسوع سے اپنی
روح کا میل سخاوت کے ساتھ
۲
اُس کے پاک بدن اور خون سے
ملتی ابدی زندگی ہے
روح کی غذا ہے سب کی یہ
اَور سب کی یہی بندگی ہے
ملتی شفا ہے مومنوں کو
پاک شراکت کے ساتھ
۳
بانٹنا سیکھیں اپنے خدا سے
جو جیون کی روٹی ہے
خدمت اور محبت کا جذبہ
ایمان کی کسوٹی ہے
ہو جائیں ہم سب یکجا مسیح میں
ایک رفاقت کے ساتھ
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.