ابنِ یزداں کی آمد کے ہم گیت گائیں گے امن و صلح کی سرگم پہ ہم ڈھول بجائیں گے ۱
دل روشن اور شاد ہوئے ہیں اس کے نور سے
ابدی حیات بھی ہم کو ملی ہے اس کے ظہور سے
دیکھو نجات کا بانی آیا ہم سب کو بتائیں گے
۲
گیت فرشتے گا رہے ہیں حمد و ثنا کے آج
گونج رہے ہیں نغمے فضا میں اس کی آمد کے آج
خوشیوں سے سب پھول اور کلیاں مسکرائیں گے
۳
دُور کہیں اک تارا چمکا چمکے ہے آسمان
دھرتی کے چہرے پہ دیکھو کھِلی کھِلی مسکان
اس کی عظمت میں سب سر جھکتے جھکتے جائیں گے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.