Loading

ہمیں یسوع نے ایک ہی حکم دیا ہے

Humein Yesu ne ek hi hukm diya hai
کیتھولک کلیسیا| ہوشعنا| 16|
+
ہمیں یسوع نے ایک ہی حکم دیا ہے
سارے جہاں سے پیار کرو
ساری دنیا جانے تم ہو میرے
سب پر جان نثار کرو
۱
میٹھے پیار کے بول کہو
شمع کی مانند جلتے رہو
نفرت سے تم دُور رہو
الفت کا پرچار کرو
۲
ماں اور باپ کی عزت ہو
دشمن کو بھی شفقت دو
چاہے موسم کیسا بھی ہو
باغوں کو گلزار کرو
۳
جیون ایک ہی بار ملے
یہی لگن پھر اپنی رہے
صحنِ چمن جو لہو مانگے
اس سے نہ انکار کرو
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector