Loading

ہمیں ڈال دو بے شک شیروں میں

Humein daal do beshak sheron mein
ایذا رسانی، روحانی جنگ| مجید مسیح| تمجیدِ مسیحا| 5|
+
ہمیں ڈال دو بے شک شیروں میں
ظلمت کے گھور اندھیروں میں
یسوع ہم کو بچائے گا
ہم کو اُن سے چھڑائے گا
۱
ہم ہیں شہزادے اُس کے
سر غیر کے آگے جھکتا نہیں
کوئی نہیں ہے طوفان ایسا
جو میرے خُدا سے رُکتا نہیں
وہ بادشاہوں کا بادشاہ
آزاد وہی کرائے گا
۲
تیری اگنی کچھ بھی نہیں
روح کی آگ کے سامنے
ڈال بے شک آگ میں تُو
آئے گا یسوع تھامنے
تمہارا ربّ ہے زندہ یہ کہہ کے
تُو ہم کو بلائے گا
۳
ہم باز نہ آئیں گے
کلام اُس کا سنانے سے
دُنیا کی کھوکھلی سچائیاں
دُنیا کو بتانے سے
ہم زندہ خُدا کے ہیں فرزند
تُو ہم کو کیا مٹائے گا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector