Loading

ہم یسوع کے چیلے ہیں

Hum Yesu ke chele hain
بشارت؍مشنز، ایذا رسانی، بیداری، روحانی جنگ| گوری شنکر| سیالکوٹ کنونشن| 8|
+
ہم یسوع کے چیلے ہیں
دُنیا میں دُھوم مچا دیں گے
جو نیند میں غافل سوتے ہیں
اُپدیش سے اُن کو جگا دیں گے
۱
ہم من کی گھنڈی کھولیں گے
اور گیان کے موتی رولیں گے
انجیلِ مقدس پڑھ پڑھ کر
ہردوں کو شانت بنا دیں گے
۲
بندے ہیں ایک خُدا کے ہم
مِل جُل کر کیوں نہ رہیں باہم
انجیلِ مقدس دُنیا کے
ہر کونے میں پہنچا دیں گے
۳
ہم رنج کے سہنے والے ہیں
اُف تک نہیں کرنے والے ہیں
اور پیچھے ہمارے یسوع کے
چلنے کی راہ بتا دیں گے
۴
دُکھ اور تکلیف اُٹھائیں گے
اُلفت کا رنگ جما دیں گے
ہم دُور کریں گے رنج و الم
اور پریم کا درس چڑھا دیں گے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector