ہم تو زندہ مسیح میں رہتے ہیں جسم خاکی ہے تو بھی کہتے ہیں موت اور زندگی ہے یسوع مسیح موت سے زندگی کو پاتے ہیں ۱
زندگی نام ہے مسیحیوں کا
ان میں زندہ مسیحا رہتے ہیں
وہ قیامت سے کیوں ڈریں یارو
وہ قیامت پہ غالب آتے ہیں
۲
مر کے زندہ وہ لوگ رہتے ہیں
جو یسوع ناصری کو چاہتے ہیں
موت ان کے لئے وہ راستہ ہے
جس سے یسوع کو ملنے جاتے ہیں
۳
جب سے مؔل کو یسوع سے پیار ہوا
زندہ یسوع کے گیت گاتے ہیں
گیت ہوں شعر ہوں یا ہوں نغمے
بھیگ کر روح میں سناتے ہیں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.