Loading

ہم نُورِ خُدا کے ہیں بندے

Hum Noor-e-Khuda ke hain bande
بشارت؍مشنز| ایچ ایم صرف| سیالکوٹ کنونشن| 5|
+
ہم نُورِ خُدا کے ہیں بندے
دُنیا کو نُور بنا دیں گے
اور کُفر و جہالت کا دُنیا سے
نام و نشان مٹا دیں گے
۱
گُمراہ جو کسی کو پائیں گے
ہم راہ پر اُس کو لگائیں گے
دوزخ سے اُس کو بچائیں گے
اور راہِ بہشت دِکھا دیں گے
۲
تاریکی میں جو رہتے ہیں
اور ظُلم و ستم بھی سہتے ہیں
ہم نامِ یسوع سے کہتے ہیں اُنہیں
اِس آفت سے چھڑا دیں گے
۳
ہم صرف غم و آلام نہیں
حامی ہے شہِ دُنیا و دِیں
آئے گی جو مُشکلِ راہ میں کہیں
اُسے نام یسوع سے ہٹا دیں گے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector