ہم نے مسیح کو روح و جان
دِل سے دیا جو ہو سو ہو
اُس پر کِیا ہے مال و جان
ہم نے فِدا جو ہو سو ہو
۱
برحق ازل سے اُس کو جان
دونوں جہاں پہ حکمران
ہمسر خُدا کا اُس کو مان
ہم نے لیا جو ہو سو ہو
۲
ہم کو کریں ہیں لوگ طعن
دیتے سارے گالیاں
لیک ہیں دیتے ہم ہر آن
اُن کو دُعا جو ہو سو ہو
۳
وہ ہے رحیم و مہرباں
اُس کی ہے شاہی جاوداں
اُس پر بھروسہ ہے ہر آن
ہم نے کِیا جو ہو سو ہو
۴
نُورِ خُدا خُدا وہی
کلمہ حق بجا وہی
اُس کو نہ دیں گے ہم کبھی
دِل سے بُھلا ہو جو سو ہو
۵
شاہِ شہیداں ہے مسیح
پسرِ خُدا وہ ہے صحیح
اِس میں کریں نہ ہم کبھی
چُون و چرا جو ہو سو ہو
۶
دِل میں ہمارے درد و غم
تیرا فراق ہے سِتم
تُجھ کو نہ چھوڑیں تِس پہ
ہم بار خُدا جو ہو سو ہو
۷
تیرے ہی در کا ہُوں گدا
واعظؔ کی تُجھ سے التجا
دِل سے نہ بُھولوں اے خُدا
تیری رضا جو ہو سو ہو
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.