Loading

ہم ہیں سیوک پاک مسیح کے خدمت اپنی ہے پہچان

Hum hain sewak pak Masih ke khidmat apni hai pehchan
متفرق نغمات، آزادی، یوتھ| نشان بھٹی| تمجیدِ مسیحا| 30|
+
ہم ہیں سیوک پاک مسیح کے
خدمت اپنی ہے پہچان
مانگ لیا ہے اِس خدمت کو
ہم نے سارا پاکستان
۱
شہر شہر اور نگر نگر میں گلیوں میں بازاروں میں
خوشخبری کو عام کریں گے بوڑھے بچے اور جوان
۲
قوموں کو شاگرد بنا کے سر سے قرض اُتاریں گے
ساری دُنیا کو بتلا دیں یہ ہم یسوع کا فرمان
۳
دشمن کو مغلوب کریں گے روحانی ہتھیاروں سے
ہاتھوں میں انجیلِ مقدس دیکھ کے بھاگے گا شیطان
۴
سحر ؔبتا دو آج کہ یسوع جلدی آنے والا ہے
جھک جائیں گے اُس کے آگے ساری قومیں کل جہان
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector