ہم ہیں بچے یسوع مسیح کے ہم سے پیار کرو

Hum hain bachche Yeshu Maseeh ke hum se pyaar karo
ارنسٹ مل| 65|
+
ہم ہیں بچے یسوع مسیح کے
ہم سے پیار کرو
۱
وہی کلام سکھانا ہم کو
یسوع جو تم کو بتائے
پاک کلام کا دودھ پلانا
یسوع کی خوشبو آئے
یسوع کی مانند بنانا ہم کو
ہم سے پیار کرو
۲
جب تک ساتھ ہمارا تمہارا
یسوع کی باتیں سکھانا
کھیلنا کودنا ساتھ ہمارے
لوریاں میٹھی سنانا
سنڈے اسکول لے جانا ہم کو
ہم سے پیار کرو
۳
گر ہم بھٹک بھی جائیں راہ میں
ہاتھ دعا میں اُٹھانا
اپنے خدا پر بھروسہ رکھنا
آنکھ اُس پر لگانا
واپس خداوند لائے گا ہم کو
ہم سے پیار کرو
Make Donation
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector