حمد ہو ہر دم یسوع کی یوخرست پاک میں حمد ہو ہر دم زمیں پہ ، حمد ہو افلاک میں ۱
پاک مسکن میں ہمیشہ پیارا یسوع رہتا ہے
اور وہیں سے زندگی کا چشمہ ہر دم بہتا ہے
۲
یسوع سب کو ہے بلاتا تاکہ اسے جا ملیں
تاکہ آبِ زندگی اس کے پہلو سے پئیں
۳
روٹی کی صورت میں ہے وہ روحوں کی شیریں غذا
تاکہ پہنچیں پورے قد تک ، تا بنیں مثلِ خدا
۴
باطنِ دل میں سما کر کرتا ہم سے گفتگو
اس رفاقت کی ترقی دن بدن ہے جستجو
۵
وہ ہماری ہر مصیبت میں تسلی دیتا ہے
وہ ہماری ہر مسرت میں بھی حصہ لیتا ہے
۶
اس محبت کے لیے ہم بدلہ کیونکر دے سکیں
ہم محبت کے محل میں منتظر اُس کے رہیں
۷
اس محبت کی ثنا خواں ہو ہماری ہر زبان
حمد اُس کی ہم گائیں گےہرزمان ومکان
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.