ہالیلویاہ دِل سے گاؤ یسوع تخت پر ہے بلند ہالیلویاہ اپنے زور سے یسوع ہُوا فتح مند سُن صیون کے شیریں نغمے بے شمار آوازوں سے یسوع نے خون سے خریدا ہمیں ساری قوموں سے ۱
ہالیلویاہ ہم نہ ہوں گے
آگے کو یتیم غمگین
ہالیلویاہ وہ نزدیک ہے
ہم کو اِس کا یقین
گو وہ ہے آسمان پر چڑھ کے
بیٹھا باپ کے دہنے ہاتھ
تو بھی یہ ہے اُس کا وعدہ
سدا ہوں تمہارے ساتھ
۲
ہالیلویاہ تُو حیات کا
پانی روٹی ہے اور راہ
ہالیلویاہ گنہگار کا
تُو ہے آسرا اور پناہ
اے انسان کے شافع میری
کر سفارش باپ کے پاس
جہاں تیرے لوگ مقدس
تیری کرتے ہیں سپاس
۳
ہالیلویاہ شاہ آسمانی
تُو ہے رب العالمین
ہالیلویاہ درمیانی
ہے آسمان پر تخت نشین
پاک ترین میں داخل ہو کے
سردار کاہن ہے پُرشان
پاک رفاقت میں ہمارے
فسح کا تُو ہے قربان
۴
ہالیلویاہ دِل سے گاؤ
یسوع تخت پر ہے بلند
ہالیلویاہ اپنے زور سے
یسوع ہُوا فتح مند
سُن صیون کے شیریں نغمے
بے شمار آوازوں سے
یسوع نے خون سے خریدا
ہمیں ساری قوموں سے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.