ہالیلویاہ تعریف کریں گے یسوع جی کی تعریف کریں گے آ آ ہالیلویاہ ہالیلویاہ ہالیلویاہ ۱
سدا میں تعریف کروں گا
اور سدا تجھے یاد کروں گا
پاک روح سے بھر پور ہو کے
تیرے لئے جیوں گا
۲
صلیب پہ جیون دیا
اور خون بھی بہایا
گناہوں کو مٹا کے پاک کر کے
نجات بھی دے دی ہے
۳
زندگی کی راہوں میں
یسوع میرا چوپان تُو ہے
تیرا رہوں گا پیچھے چلوں گا
میرا ایمان تُو ہے
۴
جیون جو گزرے میرا
یسوع تیری ثناہ کے لئے
جب تک جیوں گا یہی کہوں گا
میں ہوں خدا کے لئے
۵
منتظر مَیں تیرا
اور دیکھتا تیری راہ
آجا آجا یسوع راجا
ساتھ مجھے لے جا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.