ہیلیلویاہ بولو ہنسو ہنسو منہ کو کھولو نعرے لگاؤ سارے ہیلیلویاہ گاؤ سارے یسوع مسیح جنما ہے ۱
گونگے کہیں گے یسوع کی جے ہو
اندھوں کی آنکھیں کھلیں گی
جنم جنم سے جو ہیں کراہتے
اُن کو بھی خوشیاں ملیں گی
۲
خوف سزا کا اب نہ رہے گا
ان پر جو ایمان لائیں گے
شانتی شکتی پاپوں سے مکتی
لہو سے دھل کر پائیں گے
۳
مقدسو اب خوشیاں مناؤ
انجیل سب کو سناؤ
یسوع مسیح کے نام کی عظمت
چھوٹے بڑے کو بتاؤ
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.