ہیں سب کے لبوں پر خوشی کے ترانے مسرت کے نغمے طرب کے فسانے ۱
ہوا جس کا مشرق میں روشن ستارہ
تولد ہوا وہ منجی ہمارا
مسیحا جو آیا جہاں کو بچانے
۲
فلک پر ہے گونجا انوکھا ترنم
ہوا جس کے سنتے ہی مسحور عالم
لگے سن کے ارض و سماں گنگنانے
۳
وہ ہے جس کے دامن میں تسکینِ راحت
وہ نورِ مجسم سراپا محبت
لئے آگیا الفتوں کے خزانے
۴
جہاں میں ہیں ہر سو بڑی شادمانی
الم بن گئے ایک بھولی کہانی
لگی غمزدہ زندگی مسکرانے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.