ہائے ماں مریم ہائے مادرِ غم ۱
آنکھ کی پتلی جان کا پیارا
ہائے تجھ سے کیسے چھینا گیا
۲
جس کا پیغام فرشتہ لایا
کہاں آج نام و نشان رہا
۳
چرنی میں جس کو تو نے لٹایا
صلیب پہ کیسے چڑھایا گیا
۴
کپڑے میں جس کو تُو نے لپیٹا
یہود نے کیسے برہنہ کیا
۵
جس کو تو نے دودھ چٹایا
کیسے پت آج پلایا گیا
۶
جس کو گڈریوں کو تو نے دکھایا
چوپانوں نے کیسے پھینک دیا
۷
فلک تیرے میں جو چمکا ستارہ
شہ ظلمت نے بے نور کیا
۸
ورق لکھا جو دستِ پدر نے
تیرے طومار سے پھاڑا گیا
۹
خوش رُو پھول جو تُو نے پالا
وحوش کے قدموں سے کچلا گیا
۱۰
جس نے جہاں کی خطائیں اٹھائیں
جہاں سے وہ کیسے اٹھایا گیا
۱۱
خالق کا مقبول پیارا
خلائق سے مردود ہوا
۱۲
ہائے تسلی دہندے کی ماں کو
تسلی دہندہ کہاں سے ملے
۱۳
کون جو ماں کے غم کو دیکھے
گناہ سے نہ اب دُور رہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.