ہاتھوں کو ہم اٹھائیں گے
تیری وفا میں گائیں گے
تو ہی نشاں ہمارا ہے
نظر تجھ پہ لگائیں گے
۔۔۔
جیون تُو ہی ہمارا ہے
تو جان سے بھی پیارا ہے
تو زندگی کا دھارا ہے
تجھ میں ہی ڈوب جائیں گے
(کورس)
یسوع تُو ہی ہے مہان
یسوع تُو ہی ہے مہان
تو ہی ہے میری چٹان
۱
تُو ہی چوپان تُو نگہبان
تیرے سوا نہیں کوئی
منزل بھی تُو اور رہنما
تیرے سوا نہیں کوئی
تُو ہی تو مہربان ہے
تُو ہی تو پہچان ہے
تجھ پہ ہی تو ایمان ہے
تجھ پہ ہی جاں لٹائیں گے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.