گزرا ہے وہ ان راہوں سے جن سےہم گزرتے ہیں یسوع جی کے چاہنے والے طوفانوں سے لڑتے ہیں ۱
کشتی میں ہے ساتھ مسیحا لہر لہر کنارے ہیں
اہلِ ایماں نام ِ مسیح پر جیتے ہیں اور مرتے ہیں
۲
روح القدس کی پاک حضوری جان کو تازہ کرتی ہے
آنکھ میں آنسو جھلمل کر تے ابدی گھر کو تکتے ہیں
۳
تکتے تکتے یسوع مسیح کو من کی صورت بدل گئی
جان جسم روح راہِ خدا میں نذرِ مسیحا کرتے ہیں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.