گناہوں کو اپنے جو ہم دیکھتے ہیں
تو قہرِ الہٰی بہم دیکھتے ہیں
۱
اگر غور کرتے ہیں فعلوں پہ اپنے
تو لائق جہنم کے ہم دیکھتے ہیں
۲
ارے دِل تُو غفلت میں کب تک رہے گا
تِرے واسطے درد و غم دیکھتے ہیں
۳
گُناہوں پر اے دِل رہا تُو جو مائل
سزا اُس کی پائے گا ہم دیکھتے ہیں
۴
تمہارے گُناہوں کی بخشش کی خاطر
مُؤا ہے مسیح خُود یہ ہم دیکھتے ہیں
۵
جو پکڑے وسیلہ شتابی مسیح کا
حیاتِ بقا اُس میں ہم دیکھتے ہیں
۶
تُو اِس بات پر شک نہ لا دِل میں عاصیؔ
گواہی ہے انجیل ہم دیکھتے ہیں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.