گرتے ہوؤں کو تھام لینا یسوع یہ تیرا کام ہے تُو ہی ازل سے بادشاہ ہے تیرا مبارک نام ہے ۱
ثانی نہیں ہے تیرا مسیحا سارے زمانوں میں
تُو ہی بلند و بالا خداوند آسمانوں میں
بادشاہی ساری زمیں پر چار سو دوام ہے
۲
تیری عظمت شان تیری یہ صلیب ہے
تُو ہی ہمارا آسرا ہے تُو حبیب ہے
دُکھ میں ہوگا جو سہارا وہ تیرا کلام ہے
۳
بادل برسا رحمتوں کا پیاسی نگری پر
پیار کا ساگر بہنے لگا ہے جیون کی دھرتی پر
تیری الفت تیری عنایت تیری بخشش عام ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.