گھڑیوں کی کچھ بات نہ چھیڑو یگ یگ کا یہ ساتھ ہے پہلو میں برچھی کھانے والا کر گیا میٹھی بات ہے آؤ آؤ یسوع کو سجدہ کریں ۱
تھا وہ خدا پر انساں بن کر سچا پیار سکھا گیا
شیطاں سے خود ٹکر لےکر جگ کا پاپ اُٹھا گیا
اَور کسی کا ہاتھ کریں کیا
ہاتھ میں اُس کا ہاتھ ہے
۲
ہوش میں آ اے پگلے مورکھ یسوع ہی سکھ دیتا ہے
اُس کے لہو سے پاپ دھلا لے ابدی جیون دیتا ہے
اُس جیسا نہ ہے نہ ہوگا
وہ تو خدا کی ذات ہے
۳
تنہائی کا ساتھی یسوع ساتھ کبھی نہ چھوڑے گا
چھوڑے زمانہ اپنا بیگانہ یسوع مکھ نہ موڑے گا
بھج بھج لے نامِ مسیحا
نامِ مسیحا نجات ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.