گر تم محبت اس سے کرو گے خوشیوں سے دامن اپنے بھرو گے ۱
مہکو گے ہر سو بہاروں کی مانند
روشن رہو گے ستاروں کی مانند
نام مسیحا جو اونچا کرو گے
۲
عزت خدا باپ کی کرتے رہنا
فرزندیت ہے تمہارا ہی گہنا
ایسا کرو تو سلامت رہو گے
۳
غفلت سے تم کام ہر گز نہ لینا
پیغام الفت سدا سب کو دینا
جیسا کرو گے تو ویسا بھرو گے
۴
مشکل کبھی جو پڑے رہ گزر میں
وہی ساتھ ہو گا تمہارے سفر میں
پاؤ گے منزل تو ایماں رکھو گے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.