Loading

گاؤں گا اک گیت عبادت کے واسطے

Gaaoonga Ik Geet Ibaadat Ke Waaste
کیتھولک کلیسیا| ہوشعنا| 4|
+
گاؤں گا اک گیت عبادت کے واسطے
مریم کی پاک ذات کی عفت کے واسطے
۱
داؤد کی نسل سے کنواری ہے دائماً
گاؤں میں اُس کے گیت سعادت کے واسطے
۲
تُو ماں ہے تجھ کو پیار کروں مَیں نہ کس طرح
آؤں گا در پہ تیرے زیارت کے واسطے
۳
داؤد کے چمن کی ہے سوسن تُو خوشنما
ہے پھول کونسا تیری نسبت کے واسطے
۴
بکتے ہیں کفر نام پہ تیرے جو بدزباں
کرتے بُرا ہیں اپنی قیامت کے واسطے
۵
ملکہ فرشتگان کی ہیرا ہے بے مثل
ہے پاک دامنی کی شباہت کے واسطے
۶
خاطر یسوع کی کر مجھے اماں قبول اب
آیا تیرے حضور ہوں بیعت کے واسطے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector