فکر نہ کرو کہ ہم کیا کھائیں گے فکر نہ کرو کہ ہم کیا پئیں گے کچھ نہیں ہو سکتا جو فکر بھی ہوگی ۱
یسوع نے کہا تم گھاس کو دیکھو
اس کے خوبصورت لباس کو دیکھو
جو آج ہے اور کل چولہے میں ہوگی
۲
یسوع نے کہا تم پرندوں کو دیکھو
اور جنگل کے سب چرندوں کو دیکھو
جو بوتے نہ کاٹتے پر زندہ ہیں سبھی
۳
یسوع نے کہا سلیمان کا سوچو
اس کی ساری شان و شوکت کا سوچو
لیکن جنگلی سوسن سے بڑھ کر نہ ہوگی
۴
بادشاہی اور راست بازی تلاش تم کرو
کل کے دن کی فکر تم کبھی نہ کرو
کل کے دن کو اپنی فکر آپ ہی ہوگی
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.