فاتح ہمیں بناتا ہے رب الافواج کا نام سر پہ تاج سجاتا ہے رب الا فواج کا نام ۱
ایک طرف ہے ذرہ بکتر
ایک طرف معمولی پتھر
ہاتھ میں ایک فلاخن ہے بس
سورما سے ممسوح کی ٹکر
سورما کو پٹکاتا ہے رب الافواج کا نام
۲
دیکھنا یہ ہے کون خدا ہے
ربِ ازل یا بعل خدا ہے
آسمان سے آگ جو بھیجے
ایلیاہ کہتا وہی خدا ہے
نازل آگ کراتا ہے رب الا فواج کا نام
۳
عہد کا تم صندوق اُٹھاؤ
لوگو مل کر نعرے لگاؤ
ہاتھوں میں نرسنگے لے کر
اپنے زور سے خوب بجاؤ
یریحو کو لڑ ھکاتا ہے رب الافواج کا نام
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.