فرشتوں نے خبر خُوشی کی غریب چرواہوں کو دی تھی یہ بھیڑ وں کی محبت سے رکھوالی رات کو کرتے تھے کیا خُوش پیغام اور روزِجلیل مولود ہے شاہ اِسرائیل ۱
پھر دیکھو پُورب میں آشکار
ستارہ چمکا رونق دار
جب اُس سے نکِلا نُور زرّیں
تب رُوشن ہوئی کُل زمین
۲
اور وہ ستارہ رہبر تھا
پُورب کے تین مجوسیوں کا
جو شاہ کو ڈھونڈنے آئے تھے
اور ساتھ نذر انہ لائے تھے
۳
جب بیت لحم میں وہ پہنچے
تارے کی راہنمائی سے
پھر دیکھ وہ تارہ راہنما
جا ٹھہرا جہاں یسُوع تھا
۴
پھر گھر میں جا بصد تعظیم
جُھکاتے ہیں سِر تسلیم
گُذرانتے ہیں وہ پُر سرُور
مُر سونا لوبان اُس کے حضور
۵
پس ایک دل ہو کر بھائیو
سجدہ کرو خُداوند کو
کہ خالق نے محبت سے
ہم کو خُون سے خریدا ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.